ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے یہ بات رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کا دورہ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے بریفنگ دی

جہلم(اقبال خان ): ۔ رورل ہیلتھ سنٹرز میں تمام تر طبی سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ضلع بھر کے رورل ہیلتھ سنٹر اور بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے یہ بات رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کا دورہ کرتے ہوئے کہی ، اس موقع اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر اور محکمہ صحت کے افسران نے ڈی سی جہلم کو رورل ہیلتھ سنٹر میں تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے کام کا دورہ کروایا اور بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رورل ہیلتھ سنٹر میں بلڈنگ ، مشینری اور دیگر سہولیات کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق بنایا جا رہا ہے جس سے شہریوں کو بہترین طبی سہولیات میسر آئیں گی ۔ڈپٹی کمشنر جہلم نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے دوران بھی طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آنا چاہئے ۔ اور کام کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کیا جائے تاکہ شہری جلد از جلد جدید سہولیات سے مستفید ہو سکیں