
جہلم ( اقبال خان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ڈی پی او آفس میں ٹریفک پولیس جہلم کے سٹاف کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد،
میٹنگ میں ڈی ایس پی ٹریفک جہلم طارق شفیع،انچارج برانچز ٹریفک آفس اور ٹریفک سٹاف جہلم کی شرکت،
ڈی پی او جہلم نےٹریفک سٹاف کے مسائل سنے اور حل کےلئے اقدامات جاری کیے،
ڈی ایس پی ٹریفک،ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم موثر بنائیں ، موٹر سائیکل سواران میں لین ڈسپلن کی پابندی اور کم عمر ڈرائیوران کی حوصلہ شکنی کریں،
بازاروں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے متعلقہ حکام کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے،
بازاروں میں ٹریفک کے رش کی صورت میں اضافی نفری کو تعینات کیا جائے اور ٹریفک کے بہاؤکو برقرار رکھا جائے، ڈی پی او جہلم کی ہدایت
ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے،
ٹریفک کے متعلقہ شہریوں کے مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے،
شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق کے ساتھ پیش آئیں،
شہریوں کو بہترین اور پرامن ماحول کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو