بہترین تعلیمی ماحول یقینی بنانے اور تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ اور طلبہ میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب ،ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی شرکت

جہلم(اقبال خان ):۔ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے محکمہ تعلیم مستقبل کے معماروں کی بنیادی تربیت گاہ ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے محکمہ تعلیم میں سکولوں میں بہترین تعلیمی ماحول یقینی بنانے اور تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ اور طلبہ میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے موقع پر کہی، اس موقع پر سی او ایجوکیشن سلیم شاہ کے ہمراہ مختلف سکولوں کے پرنسپل اور طلبا نے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس سے ملاقات کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے سکولوں کو بہترین انداز میں سہولیات سے مزین کرنے کے والے پرنسیپلز کو شاباش دی اور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، ان سہولیات کو بہتر طریقے سے استعمال میں لانے والے سکول ہیڈز اور تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا ہمارے مستقبل کے ہیرو ہیں ۔