جہلم کی عوام کے لیے بڑی سہولت سرمد ہسپتال میں ٹی بی وارڈکا قیام

ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا شمار پاکستان کے بہترین چیسٹ اسپیشلسٹ میں ہوتا ہے

0

ڈاکٹر حفیظ الرحمن چسٹ سپیشلسٹ نے سرمد ہسپتال کے اندر ٹی بی وارڈ کا قیام کر دیا ہے

ایسے مریض جن کو پھپڑوں میں پانی ۔۔۔سانس کی خرابی ۔۔۔سانس کی نالیوں کی سوزش کی بنا پر اسلام اباد یا پھر دور دراز جگہوں پر بسلسلہ علاج جانا پڑتا تھا اب سرمد ہپستال میں ہر قسم کی سہولت میسر کر دی ہے

راولپنڈی ڈویژن میں غالبا یہ پہلا پرائیویٹ ہسپتال ہوگا جہاں ٹی بی مرض کا مفت علاج کیا جاتا ہے ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے ذاتی کوشش کر کے اے ایس ڈی جن کے ریجنل کوارڈینیٹر ڈاکٹر عاصم ہیں اس ادارے سے رابطہ قائم کیا

انہوں نے سرمد ہسپتال کی شہرت ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی شخصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ مشین مہیا کی ہے اس کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے

اس مشین کی خوبی یہ ہے کہ اس کی مدد سے مریض کے مرض کی تشخیص بڑی اسانی کے ساتھ کی جا سکتی ہے یہ امر باعث مسرت ہے کہ ٹی بی ورڈ میں جملہ پیچیدہ ٹیسٹ مفت کیے جاتے ہیں اور مریضوں کو ادویات بھی مفت دی جاتی ہیں

جہلم کے سیاسی سماجی زعماء نے ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی خدمات بسسلہ صحت کو بنظر احسن دیکھا ہے اور توقع کی ہے کہ وہ مزید ضلع جہلم کی بہتری کے لیے اپنا ذاتی اثر رثوق استعمال کر کے مقامی شہریوں کو طبعی سہولتیں مہیا کریں گے ۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.