سوہاوہ بار کے وفد کی ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ سے ملاقات,

جعلی ڈگری کیس میں ڈی پی او صاحب جہلم اور پولیس کے کردار کی تعریف اور شکریہ ادا کیا

0

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)سوہاوہ بار کے وفد کی ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ سے ملاقات,وکلاء کی جعلی ڈگری کیس میں ڈی پی او صاحب جہلم اور پولیس کے کردار کی تعریف اور شکریہ ادا کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سوہاوہ بار کے وفد نے صدر بار سوہاوہ کے ہمراہ ڈی پی او صاحب جہلم۔سے ان کے آفس میں ملاقات کی جس میں گزشتہ دنوں بار ایسوسی ایشن میں وکلاء کی جعلی ڈگریوں اور قانونی کاروائی کی بابت ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے تعاون کی بدولت جعلی وکلاء کے خلاف قانونی کارروائی میں پولیس نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور دیگر ملزمان کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی۔۔ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی اور کسی سے بھی شخص چاہے وہ کوئی بھی ہو کاروائی بمطابق قانون کی جائے گی اور کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔جعلی ڈگری کیس میں پورے نیٹ ورک کو ٹریس آؤٹ کیا جائیگا اور ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان کر کے عدالت پیش کیا جائے گا ۔۔بار کے وفد نے ڈی پی او صاحب جہلم۔کی خدمات اور عزم کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.