جہلم ( اقبال خان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا پولیس خدمت مرکز جہلم کا سرپرائز وزٹ،
دفتر کے ریکارڈ اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا،
ڈی پی او جہلم کی دفاتر کی صفائی بہتر بنانے اور شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت،
خدمت مراکز میں آنے والے شہریوں سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور انہیں تمام سہولیات بر وقت بہم پہنچاتے ہوئے حکومت پنجاب کے ویژن کا عملی نمونہ پیش کریں، ڈی پی او جہلم
پولیس فارمیشنز کی کارکردگی جانچنے کےلئے سرپرائز وزٹس کا سلسلہ جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو