ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم طارق شفیع و ٹریفک سٹاف کےڈی ایچ کیو جہلم سے جادہ تک ٹریفک آگاہی واک

جہلم ( اقبال خان )ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے ویژن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم طارق شفیع نے ہمراہ فوکل پرسن عبدالغفور چوہان اور انچارج ایجوکیشن ونگ ہارون رشید اور ٹریفک سٹاف کےڈی ایچ کیو جہلم سے جادہ تک ٹریفک آگاہی واک کی واک کا مقصد عوام میں ٹریفک قوانین کے متعلق شعور پیدا کرنا تھا اس کے علاوہ موٹرسائیکل سواروں کو پتنگ کی ڈور سے بچانے کے لئے سیفٹی وائر لگائی گئی اور اس کے علاوہ روڑ یوزر میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئےاس بات پر زور دیا کے موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد ہیلمٹ کا استمال کریں گے تاکہ حادثات سے بچاجا سکےاور ہیلمٹ ہمیشہ پہن کر رکھیں نہ کے موٹر سائیکل پر لٹکا کر رکھیں اور ہمیشہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں