چیئرمین مذہبی امور جہلم چیمبر اور سینئر صحافیوں کی چودھری تصور کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد

جہلم ( بیورو رپورٹ ) چیئرمین مذہبی امور جہلم چیمبر اور سینئر صحافیوں کی چودھری تصور کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد ، نوجوان صحافیوں کی پریس کلب کی ایگزیکٹو باڈی میں شمولیت خوش آئند ہے ، حافظ وسیم انور ، اِن کی مزید کامیوبیوں کیلئے دُعا گو ہیں ، الیاس کھوکھر ، میاں ذوالفقار ،تفصٰلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے الیکشن 2026-25 میں نامور صحافی چودھری تصور کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے پر چیئرمین مذہبی امُور کمیٹی جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حافظ محمد وسیم انور اور دینہ کے سینئر صحافیوں محمد الیاس کھوکھر اور میاں ذوالفقار احمد نے دینہ سے جہلم اُن کے دفتر جا کر مالائیں پہنائیں اور مبارکباد دی ۔ اس موقع پر چئیرمین مذہبی امُور حافظ وسیم انور نے کہا کہ جہلم پریس کلب کے الیکشن میں نوجوان صحافیوں کی شمولیت خوش آئند ہے ۔ نوجوان ہی اس ملک کا مستقبل ہیں ہر میدان میں نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے ۔ سینئر صحافیوں محمد الیاس کھوکھر اور میاں ذوالفقار احمد نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ نوجوان صحافیوں کی سرپرستی و حوصلہ افزائی کی ہے ۔ ہم مثبت صحافیت کے فروغ کے لیے ہم ہمیشہ اچھے صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہم چودھری تصور کی مزید کامیابیوں کے لیے دُعا گو ہیں۔