ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا تحصیل دینہ کا دورہ شہر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن کا جائزہ

0

 

 

جہلم( اقبال خان  ):۔ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا تحصیل دینہ کا دورہ شہر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن کا جائزہ لیتے ہوئے تحصیل انتظامیہ کو جلد سے تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کر دی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے تحصیل دینہ کا دورہ کیا جہاں اسسٹنٹ کمشنر صفا عابد اور میونسپل افسران نے ڈی سی جہلم کو تحصیل دینہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کروایا اور دینہ میں جاری تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن پر بریفنگ دی اس موقع پر ڈی سی جہلم نے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور تحصیل انتظامیہ کی جانب سے ختم کی گئی تجاوزات کا جائزہ لیا ڈی سی جہلم میثم عباس نے برسوں پرانے تجاوزات ختم کرنے پر تحصیل انتظامیہ کو شاباش دی اور ہدایت کی کہ تمام قسم کی تجاوزات کو جلد از جلد ہٹا کر شہر کو خوبصورت بنایا جائے اور شہریوں کے لیے بہترین ریلیف یقینی بنایا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.