جہلم (اقبال خان)پروفیسر خورشید علی ڈار سینیر صحافی نے گزشتہ روز راجہ ظفر شکیل ڈی ایس پی سے ملاقات کی اور ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا راجہ ظفر شکیل راولپنڈی ڈویژن کے سینیئر ترین ڈی ایس پی ہیں ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز آج جس طرح بیرونی خطرات کا مقابلہ کر رہا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی پاکستانی معاشرہ متعدد وجوہات کی بنا پر اخلاقی اقدار کھو بیٹھا ہے ذہنی پستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسانی قتل و غیرت سرعام ہے پیسے کی ہوس میں لوگوں کو باہر غیر قانونی طریقے بھیجتے ہیں ناکامی کی صورت میں باہر جانے والے لوگ کامیاب ہو جانے کے بجائے زندگی سے محروم ہو جاتے ہیں جس سے ہزاروں خاندان تباہ ہو جاتے ہیں ان حالات میں پولیس افیسر کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو جاتا ہے بلا شبہ محکمہ پولیس وہ واحد محکمہ ہے جو عوام کی اخری امید ہے اج کے ترقی یافتہ دور میں پولیس افیسر کو سائنٹیفک طریقے سے تحقیق کرنی چاہیے پولیس افیسر صرف وہی کامیاب ہو سکتا ہے جو عملی طور پر مظلوم کی مدد کرتا ہے کوئی معاشرہ معاشی ترقی اس وقت تک نہیں کر سکتا جب تک معاشرے میں انصاف اور امن نا ہو راجہ شکیل ظفر کا مزید کہنا تھا کہ فرائض کی ادائیگی کرتے وقت صرف اللہ کی خوشنودی پیش نظر ہونی چاہیے قانون کی پاسداری کر کے ہی ہم بحیثیت قوم محفوظ رہ سکتے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پاک فوج سے عملی تعاون کر کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں۔