ناجائز تجاوزات آپریشن کے دوران سرکاری ملازم کے دست و گریبان ہونے پر 5افراد کے خلاف مقدمہ درج

0

 

دینہ ( اقبال خان )ناجائز تجاوزات آپریشن کے دوران سرکاری ملازم کے دست و گریبان ہونے پر 5افراد سمیت دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ناجائز تجاوزات آپریشن کے دوران سرکاری ملازم بلدیہ دینہ محمد وقاص حسن ولد محمد جمیل مین بازار سے ریڑھیاں ہٹا رہا تھا کہ اس دوران پانچ افراد نے اسے زد کوب کرنا اور مارنا شروع کر دیا .محمد وقاص کی درخواست پر چوکی سٹی دینہ نے مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.