جی ٹی روڈ موٹر وے پولیس ڈویژنل سطح پر سرکاری بلڈنگ سے محروم ،رینٹ پر کوٹھیاں لیکر دفاتر بنائے گئے جن کے سالانہ اخراجات کروڑوں روپے میں ہیں
جی ٹی روڈ پر موٹروے پولیس کو سرکاری دفاتر فراہم کر کے سالانہ کروڑوں روپے بچائے جا سکتے ہیں

دینہ ( تحصیل رپورٹر )جی ٹی روڈ موٹر وے پولیس ڈویژنل سطح پر سرکاری بلڈنگ سے محروم ،رینٹ پر کوٹھیاں لیکر دفاتر بنائے گئے جن کے سالانہ اخراجات کروڑوں روپے میں ہیں ,تفصیلات کے مطابق جب سے جی ٹی روڈ موٹروے میں تبدیل ہوئی اور موٹروے پولیس نے چارج سنبھالا ہے ان کے پاس دفاتر کے لیے سرکاری بلڈنگز نہیں ہیں ،جہلم دینہ ،سوہاوہ ،مندرہ موٹروے پولیس نے کوٹھیاں لیکر ان میں دفاتر بنائے ہوئے ہیں جس کو 20سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے ۔اگر سالانہ کے حساب سے ان کے رینٹ کا حساب لگایا جائے تو یہ رقم کروڑوں روپے بنتی ہے جس سے موٹر پولیس نہ صرف سرکاری بلڈنگز اپنی بنا سکتی تھی بلکہ اپنی جگہ بھی خرید سکتی تھی _موٹروے پولیس کے پاس دفاتر کے لیے اپنی سرکاری بلڈنگز کا نہ ہونا سرکاری خزانے پر ایک بڑا بوجھ ہے جو کہ یہ عوام کی جیبوں سے پیسہ نکال کر ادا کرنا پڑتا ہے _ایک طرف حکومت سرکاری اخراجات کو کم کرنے کے دعوے کرتی ہے تو دوسری طرف موٹروے پولیس کے دفاتر کی بلڈنگز کا سالانہ رینٹ کروڑوں میں ہے ۔عوامی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ جی ٹی روڈ پر موٹروے دفاتر کو سرکاری بلڈنگز میں شفٹ کر کے کروڑوں روپے کا قومی خزانے کو فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے ۔