
جہلم ( اقبال خان )ریجنل ایمرجنسی آفیسر(راولپنڈی) کا ریسکیو 1122 جہلم کا دورہ۔
مورخہ 10 مارچ 2025 کو ریجنل ایمرجنسی آفیسر (راولپنڈی ڈویژن) ڈاکٹر عبد الرحمن نے ریسکیو اسٹیشن جہلم اور سٹی کی پوائنٹ کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم انجینئر سعید احمد نےان کا استقبال کیا۔
ریجنل ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ دورے کا بنیادی مقصد ریسکیو 1122 جہلم کی استعداد کار کو جانچنا اور دستیاب وسائلِ کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔دورے کے دوران انھوں نے ریسکیو 1122 جہلم کے اکاؤنٹ سیکشن، مینٹیننس سیکشن، سٹور روم اور کنٹرول روم کا تفصیلی جائزہ لیا ۔
مزید انھوں نے ریسکیو سٹاف سے ملاقات کی اور ایمرجنسی آلات اور گاڑیوں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 جہلم کی ٹیم ہر ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیئے تیار ہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہترین طریقے سے لوگوں کو ریسکیو سروسز فراہم کریں۔