جہلم: معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب برائے پرائس کنٹرول و کموڈٹیز مینجمنٹ سلمیٰ بٹ کا رمضان سہولت بازار جہلم کا دورہ

جہلم ( اقبال خان )جہلم: معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب برائے پرائس کنٹرول و کموڈٹیز مینجمنٹ سلمیٰ بٹ کا رمضان سہولت بازار جہلم کا دورہ اور میڈیا سے گفتگو۔
جہلم: ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے معاون خصوصی کو رمضان سہولت بازار کے انتظامات بارے بریفنگ دی۔
جہلم: سہولت بازار میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی، معیار اور قیمتوں کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ معاون خصوصی سلمیٰ بٹ
جہلم: صوبے بھر میں یکم رمضان سے اب تک 13 اضلاع میں سہولت بازاروں کا دورہ کیا ہے۔ سلمیٰ بٹ
جہلم: منڈیوں میں چیک اینڈ بیلنس نہ ہوتا تو آج قیمتیں آسمان پر ہوتیں۔ سلمیٰ بٹ
جہلم: پنجاب بھر میں 80 سہولت بازار پائلٹ پراجیکٹ کے تحت شروع کیے ہیں۔ سلمیٰ بٹ
جہلم: رمضان المبارک میں گھی اور چینی کی قیمتیں کم ترین ریٹ پر دستیاب ہیں۔ سلمیٰ بٹ
جہلم: رمضان سہولت بازار سے 4 لاکھ افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ سلمیٰ بٹ
جہلم: ہم یہ نہیں کہتے سو فیصد ریلیف فراہم کر دیا ہے مگر ماضی سے بہتر کر رہے ہیں۔ سلمیٰ بٹ
جہلم: لاہور میں بیٹھ کر مانیٹرنگ کر سکتی ہوں، ہر ضلع میں جا کر حقائق حاصل کر رہے ہیں۔ سلمیٰ بٹ
جہلم: ماضی میں رمضان میں تاجر گودام بھر دیتے تھے اور قیمتیں آسمان پر پہنچا دیتے تھے۔ سلمیٰ بٹ
جہلم: شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ سلمیٰ بٹ
جہلم: زیادہ قیمتیں وصول کرنے والوں پر صرف جرمانے نہیں پورا مہینہ دوکان سیل کریں۔ سلمیٰ
جہلم: صوبے بھر میں یکساں قیمتیں برقرار رکھنا وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشن ہے۔ سلمیٰ بٹ
جہلم: ذخیرہ اندوزی، گراں فروشی اور ناقص معیار پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ سلمیٰ بٹ
جہلم: معاون خصوصی نے شہریوں سے ملاقات کی رمضان بازار میں سہولیات بارے دریافت کیا۔
جہلم: معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے رمضان سہولت بازار کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
جہلم: متعلقہ افسران کو روزانہ کی بنیاد پر سہولت بازاروں کی مانیٹرنگ سخت کرنے کی ہدایت۔
جہلم: معاون خصوصی کا رمضان نگہبان پیکج کے سلسلہ میں قائم سنٹرز کا بھی دورہ۔
جہلم: صوبے بھر میں پہلی بار نگہبان رمضان پیکج کے تحت 30 ارب روپے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ سلمیٰ بٹ
جہلم: پنجاب بھر میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت 30 لاکھ گھرانے مستفید ہو رہے ہیں۔ سلمیٰ بٹ
جہلم: پے آرڈرز کے زریعے فی کس 10 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔ سلمیٰ بٹ