ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمد حسیب راجہ اور نئے پروموٹ ہونے والے ڈی ایس پیز صاحبان محمد عمران بیگ اور امتیاز احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ، ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ،ڈی، ڈی ایس پی ٹریفک اور انچارج برانچز کی تقریب میں شرکت،

ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمد حسیب راجہ اور نئے پروموٹ ہونے والے ڈی ایس پیز صاحبان محمد عمران بیگ اور امتیاز احمد کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ جہلم سے ٹرانسفر کے موقعہ پر الوداعی تقریب کا انعقاد،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ، ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ،ڈی، ڈی ایس پی ٹریفک اور انچارج برانچز کی تقریب میں شرکت،
پولیس افسران نے ایس پی انویسٹیگیشن جہلم اور ڈی ایس پیز صاحبان کی جہلم پولیس کے لئے خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،
ٹرانسفر ہونے والے ایس پی انویسٹیگیشن اور ڈی ایس پیز صاحبان نے ڈی پی او جہلم اور پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا،
اس موقعہ پر ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمد حسیب راجہ اور ڈی ایس پیز صاحبان نے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ سروس کا حصہ ہے، ڈسٹرکٹ جہلم کے شہریوں اورجہلم پولیس کے ساتھ بہترین وقت گزرا جو ہمیشہ یاد رہے گا،
جہلم پولیس کیلئے آپکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس پی انویسٹیگیشن اور ڈی ایس پیز صاحبان کو یادگاری شیلڈز اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے،
تمام پولیس افسران نے ایس پی انویسٹیگیشن اور نئے پروموٹ ہونے والے ڈی ایس پیز صاحبان کے مستقبل کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا،