ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو جمعتہ الوداع کے موقع پر ضلع بھر کی مختلف مساجد و امام بارگاہوں کی سیکیورٹی پر تعینات ڈیوٹی کو چیک کیا

0

 

 

جہلم ( محمد اقبال خان )“آپکی حفاظت،ہماری عبادت”

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو جمعتہ الوداع کے موقع پر ضلع بھر کی مختلف مساجد
و امام بارگاہوں کی سیکیورٹی پر تعینات ڈیوٹی کو چیک کر رہے ہیں،

ڈی پی او جہلم نے مختلف مساجد و امام بارگاہوں کا وزٹ کیا،سیکیورٹی ڈیوٹی کو الرٹ رکھنے کی ہدایت کی،

ایس ایچ اوز اس امر کو یقینی بنائیں کے نمازی حضرات کے تحفظ کے لیے تمام تر ممکنہ حفاظتی انتظامات ممکن بنائے گئے ہیں،مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر چھت/مورچہ ڈیوٹی تعینات کیا جانا ازحد ضروری ہے،

مساجد انتظامیہ سے لوکل رضاکاران، نمازیوں کی شناخت اور تلاشی کے لئے مامور کیے جائیں،

ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ کی ڈیوٹیوں کو چیک اور بریف کرتے رہیں ،ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈ دوران نماز جمعہ گشت کناں رہیں،ڈی پی او جہلم

جمعتہ الوداع اور آخری عشرے میں شہر کے بازاروں کی تمام سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھتے ہوئے عوام الناس کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.