ڈپٹی کمشنر جہلم نے لائنوں میں لگے ہوئے شہریوں کو سامان لینے کے لیے طویل انتظار کی شکایات پر سخت ناراضگی کا اظہار

0

 

 

جہلم(اقبال خان ): رمضان سہولت بازار میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کو لمبی قطاروں میں کھڑے کرنے کی بجائے بیٹھنے کی سہولت دی جائے تاکہ روزے کی حالت میں انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو، یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے رمضان سہولت بازار کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے لائنوں میں لگے ہوئے شہریوں کو سامان لینے کے لیے طویل انتظار کی شکایات پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور میں اس پر حکام کو ہدایت کی کہ رمضان سہولت بازار میں آنے والے بزرگوں، خواتین سمیت تمام افراد کے لیے بیٹھنے کا مناسب انتظام کیا جائے اور تمام شہریوں کو باری باری سامان لینے کے دوران کرسیاں فراہم کی جائیں تاکہ وہ آرام سے خریداری کر سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان سے رمضان بازار کی اشیاء کے معیار کے بارے میں معلومات حاصل کی جبکہ قیمتوں بارے حکام سے بریفنگ بھی لی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ رمضان سہولت بازار شہریوں کے لیے ایک بہترین اور مفید اقدام ثابت ہوئے ہیں رمضان کے باقی دنوں میں بھی شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.