ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے چلڈرن وارڈ کا دورہ کیا اور زیر علاج بچوں کی عیادت کی

جہلم(اقبال خان ): ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے چلڈرن وارڈ کا دورہ کیا اور زیر علاج بچوں کی عیادت کے ساتھ والدین سے ملاقات کی جہاں انہوں نے طبی سہولیات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شکیل اور دیگر انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بچوں کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اور تمام ضروری سہولیات کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ والدین کو کسی شکایت کا موقع نہ ملے۔ ڈپٹی کمشنر نے وارڈ میں موجود مختلف بیڈز پر جا کر بچوں سے بات چیت کی اور ان کے والدین کو یقین دہانی کرائی کہ ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی