ماہ رمضان میں ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر نگرانی مہنگائی کنٹرول کرنے میں اہم کامیابی حاصل کی ،عوامی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم کو خراج تحسین

0

 

جہلم ( اقبال خان )ماہ رمضان میں ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر نگرانی مہنگائی کنٹرول کرنے میں اہم کامیابی حاصل کی ،عوامی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم کو خراج تحسین ۔ڈپٹی کمشنر جہلم نے ماہ رمضان کے آغاز سے ہی اشیاء خوردو نوش کو کنٹرول کرنے کے لیے متحرک رہے اور ضلعی سطح اور تحصیل لیول پر اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دیں ۔عوام کو بہترین سہولیات کی دستیابی رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی دستیابی کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم اور ان کی ٹیم نے بہترین کردار ادا کیا ۔ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی خصوصی کاوشوں سے پہلی مرتبہ عوام کو سستی اشیاءکی دستیابی ممکن ہو سکی ۔چینی کی قیمت کو مستحکم رکھنے میں ڈپٹی کمشنر جہلم اور ان کی ٹیم نے اہم کردار ادا کیا اور رمضان بازاروں میں مارکیٹ سے کم ریٹ پر چینی کی دستیابی کو یقینی بنایاگیا ۔ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی ہدایات پر گوشت کی قیمتوں کو سختی سے کنٹرول کیا گیا ۔مہنگائی کرنے والوں کے خلاف ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے نہ صرف دوکانوں کو سیل کیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کو بھاری جرمانے بھی کیے گئے ۔ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے رمضان المبارک میں تمام تحصیلوں کے دورے کیے اور عوام سے اشیاء خورد و نوش کے حوالے سے معلومات لی اور جہاں شکایات ملی اس کا سختی سے نوٹس لیا ۔رمضان المبارک اختتام کی جانب گامزن ہے اگر انتظامیہ کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو انتظامیہ پورے ماہ عوام کو بہترین سہولیات دینے میں کامیاب رہی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.