جہلم ( اقبال خان)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی کچھ روز قبل گمشدہ ہونے والی لڑکی رومیسہ کے ورثا کے ساتھ ملاقات،
رومیسہ بعمر 14 سال جسکا ذہنی توازن درست نہ ہے کچھ روز قبل گھر سے لا پتہ ہوگئی، ورثاء نے جہلم پولیس کو گمشدگی کی اطلاع دی جس پر ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم نے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے لڑکی کو لاہور سے ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا،
رومیسہ کے ورثاء نے جہلم پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا،
جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت مدد کے لئے تیار ہے،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو،