ماں جی کا لاڈلہ معروف ٹک ٹاکر راجہ عرفان سے محمد اقبال خان انفارمیشن سیکرٹری دینہ پریس کلب کی خصوصی ملاقات

0

 

جہلم ( بیورو چیف )ماں جی کا لاڈلہ معروف ٹک ٹاکر راجہ عرفان سے محمد اقبال خان انفارمیشن سیکرٹری دینہ پریس کلب کی خصوصی ملاقات ،تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے پاکستان آئے ہوئے ماں جی کے لاڈلے ٹک ٹاکر راجہ عرفان اور ان کے بھائی معروف کاروباری شصیت راجہ فاروق سے انفارمیشن سیکرٹری محمد اقبال خان کی خصوصی ملاقات کی ۔معروف ٹک ٹاکر راجہ عرفان اس وقت پوری دنیا میں اپنا نام بنا چکے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ ان کی اپنی ماں سے پیار ہے ۔ماں بیٹے کے پیار کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پزیرائی ملی ۔راجہ عرفان ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی ٹک ٹاک سے عوام کو ایک ہی سبق دینے کی کوشش کی کہ دنیا میں سب سے زیادہ اپ کے پیار کے حق دار آپ کے والدین ہیں انہیں نہ صرف پیار دیں بلکہ ان کے بڑھاپے کا سہارا بنیں ۔والدین بہت جان جوکھوں سے اولاد کو پالتی ہے ۔انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ میری کامیابی کا راز میری والدیں کی دعائیں ہیں ۔میں جب تک اپنی ماں کو دیکھ نہ لوں اس وقت تک میرا دن نہیں گزرتا ۔میری جنت میرا سب کچھ میری ماں ہے ۔اس موقعہ پر محمد اقبال خان انفارمیشن سیکرٹری دینہ پریس کلب نے کہا کہ راجہ صاحب پاکستان سمیت پوری دنیا کی عوام آپ سے بہت محبت کرتی ہے آپ کو چاہتی ہے جس کی وجہ آپ کی ماں سے محبت ہے ۔جس دن آپ آپریشن کے سلسلہ میں ہسپتال داخل تھے تو یقین مانیں اپ کے چاہنے والے آپ کے لیے دعائیں کر رہے تھے ۔خوش نصیب ہیں آپ کہ دنیا آپ کی دیوانی ہے ۔راجہ عرفان اور راجہ فاروق نے محمد اقبال کا شکریہ ادا کیا کہ یہ آپ کی محبت ہے کہ آپ نے ملاقات کی اور آپ کی محبت ہمیشہ میرے ساتھ رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.