گورنمنٹ گرلزہاٸیرسیکنڈری سکول ڈومیلی میں سالانہ رزلٹ کی رنگارنگ تقریب کاانعقاد
محمدشہزاد ڈی ای او سیکنڈری،نعیم اخترمرزا ڈپٹی ڈی ای او،ذیشان منیر ہیڈماسٹر ہاٸی سکول ڈومیلی کی بطور مہمان خصوصی شرکت
گورنمنٹ گرلزہاٸیرسیکنڈری سکول ڈومیلی میں سالانہ رزلٹ کی رنگارنگ تقریب کاانعقاد
محمدشہزاد ڈی ای او سیکنڈری،نعیم اخترمرزا ڈپٹی ڈی ای او،ذیشان منیر ہیڈماسٹر ہاٸی سکول ڈومیلی کی بطور مہمان خصوصی شرکت،عمیرکیانی،راجہ جہانزیب،محمدکامران،کونسل ممبران،طالبات کے والدین کی شرکت،طالبات نے اسٹیج پر مختلف ٹیبلوز پیش کٸے،
سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہاٸیرسیکنڈری سکول ڈومیلی میں سالانہ رزلٹ کی رنگارنگ تقریب کاانعقادکیاگیا،جس کا آغازتلاوت قران پاک و نعت پاک سے کیاگیا،اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ای او سیکنڈری محمدشہزاد، ڈپٹی ڈی ای اوزنانہ و ہیڈماسٹرہاٸی سکول کوٹ دھمک،ذیشان منیر ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہاٸی سکول ڈومیلی تھے،انکے علاوہ راجہ جہانزیب کیانی،عمیرکیانی،محمدکامران نےبھی شرکت کی،مہمانوں کا سکول پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا، کوثرسلیم سابق ہیڈمسٹریس نے پھولوں کاگلدستہ پیش کیا،تقریب میں سکول کونسل کے عہددران ممبران، ڈونر،طالبات کے والدین کی بڑی تعداد میں شرکت کی،طالبات نےاسٹیج پر مختلف ٹیبلوز پر شاندار پرفارمنس پیش کی،کامیاب طالبات میں مہمانوں نے انعامات تقسیم کٸے،جبکہ سابقہ ہیڈ مسٹریس سلیم کوثرنے مہمانوں،کونسل عہددران اور میڈیانماٸندگان میں شلیڈز تقسیم کیں،اس موقع پر کوثرسلیم نے خطاب کرتے ہوٸے کہاتمام مہمانوں والدین کاشکریہ اداکرتی ہوٸی،میں نے اس سکول میں چھ ماہ گزارے جو پہلے حالت تھی اس کو چھ ماہ میں بدل ڈالا ہے،سلیم کوثر نے افسران کے سامنے اہم مساٸل بھی پیش کٸے،راجہ جہانزیب کیانی نےخطاب میں کہا ہم سب کو مل کر اپنے بچوں کو ایک ویژن دے کر کام کرنے کی ضرورت ہے،موباٸل سے بچوں کو دور رکھنے کی ضرورت ہےہم سکول کیساتھ پہلے بھی تعاون کرتے رہے مزیدبھی تعاون جاری رہے گا،انکے مساٸل کو بلال اظہرکیانی تک پہنچا کرضرور حل کرواٸیں گے،راجہ جہانزیب کیانی نے سکول انتظامیہ کو نقد کیش بھی دی،ہیڈ مسٹریس سونیہ نوشین نے خطاب میں کہا میں بطور ہیڈمسٹریس کاچارج سنبھال لیا،میں تمام مہمانوں کاشکریہ اداکرتی جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کرہمارے پروگرام کو چارچاند لگایا،میں اپنے سٹاف کا بھی شکریہ اداکرتی جنہوں نے محنت لگن کیساتھ تعلیم دی اور اج شاندار رزلٹ اناٶنس کیاگیا،اب ہم کلاس نہم میں ہیلتھ ساٸنس،باٸیوساٸنس اور کمپیوٹرساٸنس کلاسسز کا آغاز کررہے ہیں،جبکہ چھوٹی کلاسسز میں بھی داخلہ مہم کااغاز کردیاگیا،ہمارے سکول میں طالبات کی تعلیم کےلیے تمام ضروریات کو پورا کیاگیا،کمپیوٹر لیب،لاٸبریری،ساٸنس لیب،صاف پانی،صاف ستھراماحول،ہروقت کیمروں کی نگرانی اور مکمل سٹاف موجودہے،والدین سے گزارش ہے اپنی بچیوں کو داخل کراٸیں مفت میں کتابیں پاٸیں اور مفت تعلیم حاصل کریں۔