ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ کا دورہ، افغان شہریوں کے ہولڈنگ کیمپ میں سہولیات کا جائزہ

جہلم:( ملک فدا حسین اعوان) ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ کا دورہ، افغان شہریوں کے ہولڈنگ کیمپ میں سہولیات کا جائزہ ۔ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے افغان شہریوں کے پاکستان سے انخلا کے لیے قائم کیے گئے ہولڈنگ کیمپ گورنمنٹ کالج ٹی روڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کیمپوں میں لائے گئے افغان شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے بنیادی سہولیات بارے معلومات حاصل کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے افغان شہریوں کے بائیومیٹرک کرنے کے نظام کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہا کہ افغان شہریوں کو باعزت طریقہ سے آبائی وطن روانہ کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں، بائیو میٹرک کی تصدیق کے بعد حکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں افغان باشندوں کو ان کے آبائی وطن روانہ کر دیا جائے گا۔