سرکاری سکولوں میں زیادہ سے زیادہ طلبہ کے داخلے کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ مہم چلائی جائے,ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس
جہلم(اقبال خان ):سرکاری سکولوں میں زیادہ سے زیادہ طلبہ کے داخلے کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ مہم چلائی جائے تاکہ طلبہ کو اعلی معیار کی مفت تعلیم کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے گورنمنٹ تبلیغ الاسلام ہائی سکول میں جاری داخلہ مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر سکول پرنسپل نے ڈپٹی کمشنر کو نئے داخلوں کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے داخلوں کے لیے آنے والے طلبہ اور ان کے والدین سے ملاقات کی اور کہا کہ سرکاری سکولوں میں تمام بنیادی سہولیات اور بہترین کوالیفائیڈ اساتذہ کے ذریعے بالکل مفت تعلیم فراہم کی جا رہی ہے والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ان کو اپنے قریبی سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں تاکہ ان بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے