جہلم ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا محکمہ لیبر کے دفتر کا اچانک دورہ، ملازمین غائب، دفتر میں گندگی کے انبار، ڈی سی جہلم کا سخت اظہار برہمی،

0

 

 

جہلم ( اقبال خان)جہلم ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا محکمہ لیبر کے دفتر کا اچانک دورہ، ملازمین غائب، دفتر میں گندگی کے انبار، ڈی سی جہلم کا سخت اظہار برہمی، تمام عملہ سے جواب طلب کر لیا، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے محکمہ لیبر کے دفتر واقع سول لائن پر اچانک دورہ کیا جہاں دفتر کے اکثریت ملازمین ڈیوٹی سے غائب تھے جبکہ دفتر میں سرکاری ریکارڈ کو سنبھالنے یا محفوظ کرنے کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا تھا دفتر میں جگہ جگہ گندگی اور کچرے کے ڈھیر دیکھ کر ڈپٹی کمشنر جہلم نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور عملہ سے موقع پر جواب طلب کر لیا اس موقع پر ڈی سی جہلم نے دفتر کے ریکارڈ کا معائنہ کیا اور ملازمین کے حاضری رجسٹر کو چیک کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ افسر لیبر اور سٹاف کو فوری طور پر اپنے دفتر طلب کیا اور ان کے خلاف فرائض میں غفلت برتنے اور لاپرواہی کرنے پر سخت کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ڈی سی جہلم نے کہا کہ حکومت پنجاب ملازمین کو ماہانہ کروڑوں روپے تنخواہ کی مد میں دے رہی ہے اس کے باوجود جو ملازمین اپنے فرائض سرانجام نہیں دے رہے ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کو گھر بھیجیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.