جہلم میں پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت میں بھارتی آبی جارحیت کے خلاف اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی کا انعقاد

جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )جہلم/افواج پاکستان کے حق میں ریلی۔
جہلم میں پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت میں بھارتی آبی جارحیت کے خلاف اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی۔ریلی نکالی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
جہلم میں بھارتی ہٹ دھرمی اور آبی جارحیت کیخلاف پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کارکنوں کے ہمراہ سڑکوں پر نکل آئے۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز تھامے ہوئے تھے اور دشمن کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور افواجِ پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ ضلعی صدر حافظ اعجاز محمود جنجوعہ کا ریلی کے شرکا سےکہنا تھا کہ دشمن نے میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ہر مشکل گھڑی میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ سے نکالی گئی ریلی جہلم پریس کلب ضلع کچہری میں ا ختتام پزیر ہوئی