جہلم انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے دریائے جہلم میں نہانے پر پابندی لگا دی۔ خلاف ورزی پر دفعہ 144 کے تحت کاروائی ہو گی

0

جہلم ( اقبال خان )جہلم۔ انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے دریائے جہلم میں نہانے پر پابندی لگا دی۔ خلاف ورزی پر دفعہ 144 کے تحت کاروائی ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے دریائے جہلم میں نہانے تیراکی کرنے پر ایک ماہ کے لیے پابندی لگا دی ہے ۔ اس پابندی کا اطلاق 22 مئی سے 21 جون تک ہوگا اس دوران دریائے جہلم اس سے ملحقہ نہروں نالوں میں نہانے تیرا کی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.