پنجاب حکومت کی ضلعی کارکردگی رپورٹ، جہلم چوتھے نمبر پر،

0

 

 

جہلم (اقبال خان): پنجاب حکومت کی ضلعی کارکردگی رپورٹ، جہلم چوتھے نمبر پر ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حکومت پنجاب نے پنجاب پرفارمنس مانیٹرنگ فریم ورک کے تحت مجموعی KPI رینکنگ کی بنیاد پر 18 اضلاع کی فہرست جاری کی جس میں ضلع جہلم نے 93.5 کے فائنل سکور کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی . کارکردگی کے اہم اشاریوں کی بنیاد پر جہلم نے 18 اضلاع میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ کارکردگی کا منصفانہ جائزہ یقینی بنانے کے لیے آبادی اور سائز کی بنیاد پر ضلعی درجہ بندی کا تعین کیا جاتا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس عباس نے کہا ہے کہ پوری ٹیم کی لگن اور محنت کی بدولت ضلع جہلم نے اپریل 2025 کی کارکردگی کی درجہ بندی میں پنجاب کی چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔ مزید برآں، جہلم نے سہ ماہی کارکردگی کے جائزے میں بھی سرفہرست مقام حاصل کیا ہے، میثم عباس نے کہا کہ ضلع کی نمایاں کارکردگی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کے اشاریوں سے ہم آہنگ ہے، جس سے مختلف اضلاع کی کارکردگی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کوششوں کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.