سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کا اعزاز محمد زبیر چوہدری ایڈووکیٹ راولپنڈی ڈویڑن کی ہائی کورٹ کی ڈگری سکروٹنی کمیٹی کے سربراہ مقرر سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کا اعزاز

0

 

 

 

سوہاوہ ( یاسر فہمید)سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کا اعزاز محمد زبیر چوہدری ایڈووکیٹ راولپنڈی ڈویڑن کی ہائی کورٹ کی ڈگری سکروٹنی کمیٹی کے سربراہ مقررسوہاوہ بار ایسوسی ایشن کا اعزاز
محمد زبیر چوہدری ایڈووکیٹ راولپنڈی ڈویڑن کی ہائی کورٹ کی ڈگری سکروٹنی کمیٹی کے سربراہ مقرر
جعلی ڈگری والے وکلاءکے خلاف مو¿ثر کارروائی کا عزم
راولپنڈی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں راولپنڈی ڈویڑن کی تمام تحصیل و ضلع بارز بشمول میانوالی، سرائے عالمگیر اور دیگر علاقوں کی بار ایسوسی ایشنز نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت صدر ہائی کورٹ بار احسن حمید ایڈووکیٹ نے کی جبکہ میزبانی کے فرائض جنرل سیکرٹری بار خلیل احمد اعوان ایڈووکیٹ نے انجام دیے۔
اجلاس میں وکلاءکو درپیش مسائل، بارز کی تنظیم سازی، پیشہ وارانہ اقدار کے تحفظ، اور خاص طور پر جعلی ڈگری رکھنے والے وکلاءکے خلاف اقدامات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد زبیر چوہدری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو راولپنڈی ڈویڑن کی سکروٹنی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ یہ کمیٹی جعلی ڈگری والے وکلاءکی جانچ پڑتال، ان کے خلاف کارروائی، اور اس ضمن میں مکمل لائحہ عمل مرتب کرنے کی مجاز ہو گی۔
اس کمیٹی میں راولپنڈی ڈویڑن کی تمام بارز کے جنرل سیکرٹریز بطور رکن شامل ہوں گے۔ کمیٹی کو مکمل آزادانہ اختیارات حاصل ہوں گے تاکہ وہ غیر جانبدار رہتے ہوئے اس اہم قومی و پیشہ ورانہ مسئلے سے نمٹ سکے۔
اجلاس میں موجود تمام شرکاءنے گزشتہ سال سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جعلی وکلاءکے خلاف کی جانے والی سرگرم کارروائیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ اب یہ عمل راولپنڈی ڈویڑن کی سطح پر مزید مو¿ثر اور منظم انداز میں جاری رہے گا۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمد زبیر چوہدری ایڈووکیٹ نے اعتماد کے اظہار پر راولپنڈی ہائی کورٹ بار کی قیادت، تمام بار ایسوسی ایشنز، اور صدر و جنرل سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا:”یہ ایک بڑا اعزاز ہے کہ مجھے اس اہم ذمہ داری کے لیے منتخب کیا گیا۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ کمیٹی اپنے فرائض مکمل غیر جانبداری، ایمانداری اور قانون کے مطابق ادا کرے گی۔ جعلی ڈگری رکھنے والے عناصر کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی وکالت کے مقدس پیشے کی حفاظت کے لیے ناگزیر ہے۔ ہم اس مشن کو سنجیدگی سے لیں گے اور کسی قسم کی مصلحت کو آڑے نہیں آنے دیں گے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعزاز میرا نہیں بلکہ سوہاوہ بار اور میرے ان دوستوں کا ہے جو ہر سردو گرم میں ساتھ کھڑے رہے اور ہم نے تمام مشکلات کا مل کر مقابلہ کیا ہماری اس جدوجہد کا مقصد صرف احتساب نہیں بلکہ پیشہ وارانہ شفافیت، عدالتی نظام پر عوام کا اعتماد اور وکلاءکے وقار کی بحالی ہے۔یہ پیش رفت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وکلاء برادری اپنے شعبے میں شفافیت، دیانتداری اور قانون کی حکمرانی کو مقدم رکھنے کے لیے پ±رعزم ہے۔ جعلی وکلاءکے خلاف یہ مربوط اقدام نہ صرف ایک تاریخی موڑ ثابت ہو سکتا ہے بلکہ مستقبل میں عدالتی نظام کی تطہیر کی بنیاد بھی رکھے گا۔انہوں نے صدر ہائی کورٹ بار اور جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار کے ساتھ ساتھ نومنتخب عہدیدران کا شکریہ ادا کیا ۔
جعلی ڈگری والے وکلاءکے خلاف مو¿ثر کارروائی کا عزم
سوہاوہ (یاسر فہمید ) راولپنڈی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں راولپنڈی ڈویڑن کی تمام تحصیل و ضلع بارز بشمول میانوالی، سرائے عالمگیر اور دیگر علاقوں کی بار ایسوسی ایشنز نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت صدر ہائی کورٹ بار احسن حمید ایڈووکیٹ نے کی جبکہ میزبانی کے فرائض جنرل سیکرٹری بار خلیل احمد اعوان ایڈووکیٹ نے انجام دیے۔
اجلاس میں وکلاءکو درپیش مسائل، بارز کی تنظیم سازی، پیشہ وارانہ اقدار کے تحفظ، اور خاص طور پر جعلی ڈگری رکھنے والے وکلاءکے خلاف اقدامات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد زبیر چوہدری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو راولپنڈی ڈویڑن کی سکروٹنی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ یہ کمیٹی جعلی ڈگری والے وکلاءکی جانچ پڑتال، ان کے خلاف کارروائی، اور اس ضمن میں مکمل لائحہ عمل مرتب کرنے کی مجاز ہو گی۔
اس کمیٹی میں راولپنڈی ڈویڑن کی تمام بارز کے جنرل سیکرٹریز بطور رکن شامل ہوں گے۔ کمیٹی کو مکمل آزادانہ اختیارات حاصل ہوں گے تاکہ وہ غیر جانبدار رہتے ہوئے اس اہم قومی و پیشہ ورانہ مسئلے سے نمٹ سکے۔
اجلاس میں موجود تمام شرکاءنے گزشتہ سال سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جعلی وکلاءکے خلاف کی جانے والی سرگرم کارروائیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ اب یہ عمل راولپنڈی ڈویڑن کی سطح پر مزید مو¿ثر اور منظم انداز میں جاری رہے گا۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمد زبیر چوہدری ایڈووکیٹ نے اعتماد کے اظہار پر راولپنڈی ہائی کورٹ بار کی قیادت، تمام بار ایسوسی ایشنز، اور صدر و جنرل سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا:”یہ ایک بڑا اعزاز ہے کہ مجھے اس اہم ذمہ داری کے لیے منتخب کیا گیا۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ کمیٹی اپنے فرائض مکمل غیر جانبداری، ایمانداری اور قانون کے مطابق ادا کرے گی۔ جعلی ڈگری رکھنے والے عناصر کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی وکالت کے مقدس پیشے کی حفاظت کے لیے ناگزیر ہے۔ ہم اس مشن کو سنجیدگی سے لیں گے اور کسی قسم کی مصلحت کو آڑے نہیں آنے دیں گے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعزاز میرا نہیں بلکہ سوہاوہ بار اور میرے ان دوستوں کا ہے جو ہر سردو گرم میں ساتھ کھڑے رہے اور ہم نے تمام مشکلات کا مل کر مقابلہ کیا ہماری اس جدوجہد کا مقصد صرف احتساب نہیں بلکہ پیشہ وارانہ شفافیت، عدالتی نظام پر عوام کا اعتماد اور وکلاءکے وقار کی بحالی ہے۔یہ پیش رفت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وکلاء برادری اپنے شعبے میں شفافیت، دیانتداری اور قانون کی حکمرانی کو مقدم رکھنے کے لیے پ±رعزم ہے۔ جعلی وکلاءکے خلاف یہ مربوط اقدام نہ صرف ایک تاریخی موڑ ثابت ہو سکتا ہے بلکہ مستقبل میں عدالتی نظام کی تطہیر کی بنیاد بھی رکھے گا۔انہوں نے صدر ہائی کورٹ بار اور جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار کے ساتھ ساتھ نومنتخب عہدیدران کا شکریہ ادا کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.