محکمہ فشریز پنجاب کی جانب سے آج دریائے جہلم میں بچہ مچھلی کی سٹاکنگ کی گئی

0

 

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)محکمہ فشریز پنجاب کی جانب سے آج دریائے جہلم میں بچہ مچھلی کی سٹاکنگ کی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی ڈویژن وقاص حمید ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز ہیچری راولپنڈی مس سدرہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز جہلم سید طیب حسین موجود تھےڈپٹی ڈائریکٹر وقاص حمید نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ فشریز پنجاب قدرتی پانیوں میں آبی حیات کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔مس اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز جہلم نے بتایا کہ اس سال سات لاکھ سے زائد بچہ مچھلی کی سٹاکنگ کی گئی ہے۔جو کہ دریائے جہلم میں ماہی پروری کے لئے سودمند ثابت ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.