سراج الحق سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان کی دینہ آمدڈاکٹر قاسم محمود چوہدری کے والد کے انتقال پرفاتحہ خوانی کی لواحقین سے اظہار افسوس کیا

0

 

 

محترم سراج الحق سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان کی دینہ آمدڈاکٹر قاسم محمود چوہدری کے والد محمدعبدالرٶف منہاس کے انتقال پرفاتحہ خوانی کی لواحقین سے اظہار افسوس کیا

اس موقع پر ضلعی قیادت اور طارق سلیم بھی موجود تھے۔

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز امیرجماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری کے والد محترم سابق امیر جماعت اسلامی دینہ محمدعبدالرٶف منہاس انتقال کرگٸے،جس کی نمازجنازہ آباٸی گاٶں ڈوٸیاں میں اداکی گٸی،سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان محترم سراج الحق نے دینہ میں ڈاکٹرقاسم محمود کی رہاٸش گاہ آمد ہوٸی،ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری کے والد محمدعبدالرٶف منہاس کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی،لواحقین کیساتھ اظہار افسوس کیااور دکھ کااظہار کیا،اس موقع پر ڈاکٹر طارق سلیم امیرجماعت اسلامی پنجاب شمالی،فیاض بٹ کوآڈینیٹر بنوقابل پروگرام ضلع جہلم،جماعت اسلامی کی دیگر ضلعی عہددران اور مقامی افراد بھی موجود تھے،اس موقع پر سراج الحق نے کہاوالدین گھر کاسرمایہ ہوتے ہیں،والدین کےبغیر زندگی کوٸی نہیں۔ہم اس دکھ کی گھڑی میں ڈاکٹر قاسم محمود اور انکے لواحقین کیساتھ کھڑے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.