جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم کی جانب سے ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کی صدارت مسلم لیگ ن جہلم کے ضلعی صدر حافظ اعجاز جنجوعہ نے کی، جس میں پارٹی کے ضلعی و مقامی عہدیداران، ورکرز، اور مختلف ونگز کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
رہنماؤں نے خطاب میں کہا کہ 28 مئی پاکستان کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش دن ہے، جب قائد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیے۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی خودمختاری اور ترقی کے لیے عملی کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی یہ مشن جاری رہے گا۔
تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
پاکستان زندہ باد” اور "پاک فوج زندہ باد” کے نعرے
یومِ تکبیر پر جذبہ حب الوطنی سے سرشار کارکنوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ مسلم لیگ ن عوام کی طاقت سے پاکستان کو مزید مضبوط اور ترقی یافتہ بنائے گی۔