پولیس تھانہ منگلا کینٹ میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او انسپکٹر چوہدری عبدالعزیز بھٹی سے عوامی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
دینہ (شاہ زیب بٹ)پولیس تھانہ منگلا کینٹ میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او انسپکٹر چوہدری عبدالعزیز بھٹی سے عوامی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس تھانہ منگلا کینٹ میں تعینات ہونے والے فرض شناس محنتی ایس ایچ او انسپکٹر چوہدری عبدالعزیز سے یونین کونسل لدھڑ کے گاوں نکودر کے رہائشی صدر پاسبان اہلسنت پاکستان ضلع جہلم چوہدری نزیر احمد جماعتی کی ہمراہ وفد چوہدری اسماعیل جماعتی ،چیرمین چوہدری عمر عباس،صحافی عرفان محبوب،شاہ زیب بٹ فنانس سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا دینہ، محمد تنویر مغل،چوہدری ارسلان جماعتی ، عرفان گجر ،کی ملاقات اس موقعہ پر وفد نے انکو خوش آمدید کہا اور چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا مزہبی امور سمیت علاقہ میں امن وامان کے حوالے سے بات چیت ہوئی ،چوہدری عبدالعزیز بھٹی ایس ایچ او نے کہا کہ ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے احکامات اور ڈی ایس پی جہلم کی ہدایات کی روشنی میں علاقہ کا امن قائم رکھنا میری اولین ترجیع ہے ،کرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا ،مظلوم کے ساتھ ہو میری پوری ٹیم میرٹ پر انصاف کرنے کی پابند ہے اس موقعہ پر کرائم فائٹر سب انسپکٹر چوہدری گلزار بھی موجود تھے انکا کہنا تھا کہ افسران بالا کے احکامات کی روشنی میں میرٹ پر کام ہو رہا ہے