کور کمانڈر منگلا، لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا کی گورنمنٹ کالج ٹالہیاں والا، جہلم کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے خصوصی نشست

0

 

 

جہلم( اقبال خان )کور کمانڈر منگلا، لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا کی گورنمنٹ کالج ٹالہیاں والا، جہلم کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے خصوصی نشست

جنرل نعمان زکریا نے طلباء سے آپریشن بنیان المرصوص کے اغراض و مقاصد، اس کے پس منظر اور اس کی کامیابیوں پر مفصل گفتگو کی۔

طلباء نے بھی کھل کر سوالات کیے اور قومی سلامتی سے متعلقہ امور میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

نشست کا مقصد نوجوان نسل کو پاکستان کی مسلح افواج کے کردار، قربانیوں اور ملک کی سالمیت کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کرنا تھا۔ اس موقع پر جنرل نعمان زکریا نے پاکستان کو درپیش داخلی و خارجی چیلنجز، دہشت گردی کے خلاف جنگ، اور قومی سطح پر جاری سیکیورٹی آپریشنز پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

گفتگو کے دوران نوجوانوں کو اس بات کی ترغیب دی گئی کہ وہ صرف تعلیمی میدان میں کامیابی حاصل نہ کریں بلکہ ایک ذمہ دار شہری کے طور پر ملک کی تعمیر و ترقی میں بھی فعال کردار ادا کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.