وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے صحت میجر جنرل ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے ری ریمپڈ جدید سہولیات سے آراستہ رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا افتتاح کیا ڈپٹی کمشنر جہلم ہمراہ
دینہ۔( خورشید علی ڈار) وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے صحت میجر جنرل ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے ری ریمپڈ جدید سہولیات سے آراستہ رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا افتتاح کیا ۔۔مریم نواز کے وژن کے مطابق ہر شہری کو جدید سہولیات میسر ہونگی ۔۔
تقریب کا اغاز تلاوت سے قرآن پاک سے ہوا تحصیل دینہ۔۔ تحصیل جہلم کے تمام سابق چیئرمینوں نے شرکت کی عوام کی اکثریت موجود تھی ۔سی ای او ہیلتھ جہلم ۔۔۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر جہلم ۔۔۔۔تحصیلدار دینہ۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے نا۔ صرف تقریب میں شرکت کی بلکہ جملہ انتظامات کی کڑی نگرانی بھی کی سیاسی شخصیات میں راجہ لیاقت علی ۔۔۔راجہ علی کوارڈینیٹر ٹو وزیر مملکت بلال اظہر کیانی ۔۔مہر محمد فیاض
سابق ایم پی اے ۔۔
میاں عتیق سابق کونسلر ۔۔سماجی شخصیت مصطفی بٹ ۔۔راجہ افراء سیاب سابقہ چیئرمین ۔۔میاں سجاد قاضی نثار سابق کونسلر نے شرکت کی جنرل اظہر کیانی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ پبلک کی ویلفیئر ہمارے منشور میں شامل ہے رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کی موجودہ بلڈنگ پنجاب کے تمام ہسپتالوں سے بہتر ہے دینہ کے لوگ خوش قسمت ہیں کہ یہاں پر ہر طرف صفائی نظر اتی ہے اس کا کریڈٹ ڈی سی جہلم اور اے سی دینہ کو جاتا ہے ماضی قریب میں شہر دینہ ہر حوالے سے گندا ہوا کرتا تھا ریڑھی والوں کے مفادات کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے مگر قانون کے مطابق وہ کام کریں گے جی ٹی روڈ دینہ دلہن کا منظر پیش کرتی ہے حکومت پنجاب نے سب سے پہلے ضلع جہلم کے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز پھر ڈاکٹرز نیز تمام نرسوں کو ہر ہسپتال میں مامور کردیا ہے حتی المقدور کوشش کی جارہی ہے مریضوں کو کھاریاں یا راولپنڈی نا جانا پڑے الحمدللہ سرکاری ہسپتالوں کا معیار پرائیویٹ ہسپتالوں سے کئی زیادہ گنا بہتر ہو چکا ہے ۔