جہلم پولیس کی ماہ مئی کی کارکردگی کل مال مسروقہ برآمد 33 لاکھ 03 ہزار 800 روپےاور08 گینگز گرفتار

0

 

 

 

 

 

جہلم۔( اقبال خان )جہلم پولیس کی ماہ مئی کی کارکردگی

کل مال مسروقہ برآمد 33 لاکھ 03 ہزار 800 روپےاور08 گینگز گرفتارتفصیلات کے مطابق جہلم پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرطارق عزیز سندھو کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء،قتل / اندھے قتل، چوری، ڈکیتی، رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ، ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جس کے لئے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکیورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے، اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ بھی جاری ہے،

گزشتہ ماہ میں کل 91 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے20 مجرمان اشتہاری اے کیٹگری اور 50مجرمان اشتہاری بی کیٹگری جبکہ21عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا،

قتل کے08 مقدمات درج کر کے 06 ملزمان گرفتار کئے گئے، ریپ کے 07 مقدمات درج کرکے 05 ملزمان گرفتار کیے گئے،گینگ ریپ کے 02 مقدمات درج کر کے 04 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، بچوں کے ساتھ زیادتی کے 04 مقدمات درج کر کے 04 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ رابری کے 02 مقدمات درج کر کے 03 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ،

08 گینگ ٹریس کر کے 24 مقدمات میں 23 ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ 33 لاکھ 03 ہزار 800 روپے ،04عدد موٹر سائیکلز ،03عدد موبائل فونز،01عدد پسٹل 30 بور اور ایمونیشن برآمد کر لی گئی،

منشیات کے 47 مقدمات درج جبکہ49 ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے چرس07 کلو420 گرام، ہیروئن08 کلو190 گرام، آئس02 کلو310 گرام افیون 01 کلو 200 گرام اور شراب کی 3376بوتلیں برآمد کی گئیں ،

غیر قانونی اسلحہ کے 38 مقدمات درج ،38 ملزمان گرفتار، جن سے پسٹلز 34 عدد، رائفل 03 عدد، گنز 01 عدد اور 110 روند برآمد کئے گئے ،

قمار بازی کا 01مقدمہ درج کر کے 12 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے قمار بازی میں داؤ پر لگی رقم90ہزار 330روپے 11 عدد موٹر سائیکلزاور 02 عدد مرغے برآمد کئے گئے ،

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ماہ مئی میں ضلع بھر میں کل 184 سرچ آپریشنز کئے گئے ،جن میں کل 5778 افراد کو چیک کیا گیا اور سرچ آپریشن کے دوران پسٹلز 30بور07عدد ،رائفل 44بور 01 عدد ،01کلو510گرام چرس ،ہیروئن 03 کلو 640گرام ،شراب 1715لیٹر ،افیون 200گرام ،آئس 120گرام برآمد کی گئی اور 04 اشتہاری مجرمان سمیت 03 عدالتی اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا ،

ماہ مئی میں مکمل چالان کی شرح 71فیصد رہی،

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل5583چالان جس پر 35 لاکھ 21ہزار 700روپے کا جرمانہ کیا گیا،

پولیس خدمت مراکز جہلم میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں 3879افراد نے استفادہ حاصل کیا،

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ میں بذریعہ کمپلینٹ سیل /کھلی کچہری میں 516سائلین کی شکایات کو سنا اور ان کے حل کے لئے احکامات جاری کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.