عید الاضحی کے موقع پر گھروں کو جانے والے مسافروں سے زائد کرائے کی وصولی کرنے والے تمام ٹرانسپورٹروں کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی،میثم عباس ڈپٹی کمشنر جہلم

0

 

 

جہلم ( اقبال خان ) عید الاضحی کے موقع پر گھروں کو جانے والے مسافروں سے زائد کرائے کی وصولی کرنے والے تمام ٹرانسپورٹروں کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی اور ان کی گاڑیاں بند کر دی جائیں گی۔ شہری اس حوالے سے کسی قسم کی شکایات کے لیے آر ٹی اے اتھارٹی یا ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کر سکتے ہیں ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے یہ بات جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈی سی جہلم نے مختلف شہروں کو جانے والی ٹرانسپورٹ کے مسافروں سے ملاقات کی اور ان سے وصول کیے گئے کرایہ جات بارے اگاہی حاصل کی۔ مقررہ کرایوں سے زائد وصولی پر متعدد گاڑیوں کو موقع پر ہی جرمانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ٹرانسپورٹ یونین کے ممبران نے ڈی سی جہلم کو سرکاری کرایہ جات کے نفاذ بارے اقدامات پر اگاہی دی ڈی سی جلم نے کئی گاڑیوں میں خود جا کر مسافروں سے دیے گئے کرائے بارے پوچھا اور کہا کہ تمام ٹرانسپورٹر حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ کرایوں سے زائد وصولی نہ کریں شکایت کی صورت میں نہ صرف بس مالکان کو بلکہ ان کی گاڑیوں کو بھی تھانوں میں بند کر دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.