وفاقی وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے ضلع جہلم کی مشہور روحانی بستی پیر بھچر شریف روڈ کی خستہ حالی کا خصوصی نوٹس لیتے ہوئے مختصر ترین عرصہ میں نئی روڈ کا کام مکمل کر کے عید پر خصوصی تحفہ دیا
دینہ ( اقبال خان )وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے خوشحال پنجاب کے ورژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ۔ وفاقی وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے ضلع جہلم کی مشہور روحانی بستی پیر بھچر شریف روڈ کی خستہ حالی کا خصوصی نوٹس لیتے ہوئے مختصر ترین عرصہ میں نئی روڈ کا کام مکمل کر کے عید پر خصوصی تحفہ دیا ۔
جس سے اہل علاقہ اور آستانہ کے عقیدت مندوں اور مریدین نے اظہار تشکر کیا ۔ یہاں سابق ایم پی اے ہر مہر محمد فیاض ، چیف کو آرڈینیٹر راجہ علی ( سلطان پور ) ، ہر دلعزیز سیاسی شخصیت راجہ لیاقت ۔ میاں سجاد کی خصوصی کاوشوں کا ذکر نہ کرنا زیادتی ہوگی ۔ جن کی بھر پور کوششوں سے یہ علاقہ کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا ۔ وفاقی وزیر بلال اظہر کیانی کے بر وقت نوٹس نے بھی اہم کردار ادا کیا ، وفاقی وزیر مملکت نے خصوصی منظوری کرواتے ہوئے فنڈز ریلیز کروا کر ٹھیکیدار راجہ افراسیاب کے ذریعے جلد از جلد روڈ مکمل کروانے کی تاکید کی ۔ جس پر نوید اشرف ایس ڈی او پنجاب ہائی وے اور ان کی ٹیم نے روڈ میٹریل اور معیاری کام کو یقینی بنانے کیلئے مکمل نگرانی کی۔ روڈ کی تعمیر کے کے دوران اہل علاقہ نے بھی مکمل تعاون کیا۔ جس سے مقامی دیرینہ مسئلہ دنوں میں حل ہوا ۔ اس پر اہل علاقہ مقامی سیاسی قیادت اور وفاقی وزیر مملکت راجہ بلال اظہر کیانی کا تہہ دل سے مشکور ہیں