جہلم ( اقبال خان)جہلم پولیس کے عید الاضحیٰ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات،
مجموعی طور پر پولیس کے 639 کے قریب پولیس جوان و افسران مساجد ، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر عید کی ڈیوٹیز سر انجام دیں گے،
عید کے موقع پر ون ویلنگ کے تدارک کے لیے 74 پولیس افسران و جوانوں کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں،جو متخلف مقامات پر ناکہ بندی کے ذریعے اپنے فرائض سرانجام دیں گے،
پبلک پلیسس اور تفریحی مقامات پر پولیس کے 141 افسران و جوان تعینات کیے گئے ہیں،
پولیس افسران و جوان شہریوں کی حفاظت کےلئے مساجد،امام بارگاہوں، عیدگاہوں، کھلے مقامات اور تفریحی مقامات پر ڈیوٹیز سر انجام دیں گے،
ٹریفک کی روانی کو کنٹرول کرنے کےلئے ٹریفک اہلکار ڈیوٹیز پر معمور ہوں گے، جبکہ کسی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایلیٹ کمانڈوز بھی الرٹ ڈیوٹی سر انجام دیں گے،
سفید پارچات میں ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران مشکوک عناصر کی کڑی نگرانی کریں گے،
شہریوں سے درخواست ہیکہ مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر نظر رکھیں، اور کسی ناگہانی صورتحال میں 15 پر پولیس کو فوری اطلاع دیں،
ڈیوٹی پر موجود پولس افسران آپکی حفاظت کےلئے موجود ہیں، دوران چیکنگ انکے ساتھ تعاون کریں،
عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر جہلم کے باسیوں کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو
والدین عید کے اس خوشی کے اس موقع پر اپنے بچوں کو ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ سے روکنے کےلئے مثبت کردار ادا کریں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو