میڈیا نمائندگان ضلعی انتظامیہ کی ان کاوشوں میں تعاون اور رہنمائی کر کے شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی پریس کلب جہلم کے ممبران کے ساتھ خصوصی ملاقات

0

 

جہلم ۔(اقبال خان) عید الاضحی کے موقع پر شہر میں مثالی صفائی اور آ آ لاشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ دیگر تمام ضروری اقدامات کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے میڈیا نمائندگان ضلعی انتظامیہ کی ان کاوشوں میں تعاون اور رہنمائی کر کے شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے پریس کلب جہلم کے ممبران کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی سی جہلم نے صحافیوں کو بتایا کہ تمام تحصیلوں کی میونسپل کمیٹی اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اشتراک سے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے پلان ترتیب دیا گیا ہے جس میں شہریوں کی اطلاع پر شہری علاقوں سے 30 منٹ جبکہ دیہاتی علاقوں میں ایک گھنٹے کے اندر اندر آلائشوں کو شہریوں کی دہلیز سے اٹھا کر کے ڈمپنگ پوائنٹ پر پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شہر بھر میں آلائشوں کو ڈالنے کے لیے بائیو ڈیگریڈیبل شاپنگ بیگ تقسیم کیے گئے ہیں شہری تمام جانوروں کی آلائشوں کو جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے ان شاپنگ بیگز میں ڈال کر اپنے دروازے کے باہر رکھ دیں جہاں سے میونسپل کمیٹی اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ اس کو اٹھا کر ڈمپنگ پوائنٹ پر پہنچا دے گا ڈی سی جہلم نے بتایا کہ عید الاضحی کے موقع پر 1667 ملازمین اور 600 سے زائد گاڑیوں اور مشینری پر مشتمل سکواڈ عید کے تینوں دن مصروف عمل رہے گا جبکہ فیلڈ میں کام کرنے والے عملے کو مانیٹر کرنے کے لیے مرکزی کنٹرول روم سے 24 گھنٹے نگرانی کی جائے گی۔ ہر تحصیل میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر جبکہ ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفائی کے عمل کی نگرانی کے ذمہ دار ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.