راولپنڈی ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کا عید الاضحی کے لیے خصوصی صفائی پلان تیار

0

 

 

 

راولپنڈی: راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

کے ایم ڈی رانا ساجد صفدر کی عید الاضحیٰ صفائی آپریشن 2025 کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کا عید الاضحی کے لیے خصوصی صفائی پلان مرتب کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈویثرن کے 6 اضلاع ،22 تحصیلوں ،407 یوسیز اور 2444دیہات میں کام ہوگا اور
راولپنڈی ڈویثرن کے عید آپریشن میں 11,687ورکرز اور 2,823گاڑیاں حصہ لیں گی ۔
ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ نے کہا کہ 135 اجتماعی قربان گاہوں پر 497ورکرز اور 206 گاڑیاں تعینات ہوں گی اور تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جو عوام کی خدمت کے لیے ہر دم تیار ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں آلائشوں کی تلفی کے لیے 34 جندقیں کھود دی گئی ہیں اور شہر بھر کی گلیوں سڑکوں ،قربان گاہوں اور عید گاہوں کی خصوصی صفائی کی جائے گی ، ایم ڈی رانا ساجد نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد آگاہی پمفلٹس عوام میں تقسیم کئے جا رہے ہیں
اورشکایات کے اندراج کے لیے 24/7 ہیلپ لائن 1139 فعال ہیں۔عید سے قبل رات 8 بجے سے ہی مشینری اور عملہ صفائی میں مصروف ہو جائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.