ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا عیدالاضحی کے موقع پر سول ہسپتال کا دورہ

0

 

 

جہلم (اقبال خان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا عیدالاضحی کے موقع پر سول ہسپتال کا دورہ،

عیدالاضحی کے بابرکت موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے سول ہسپتال کا دورہ کیا،

ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جہلم مثیم عباس، اور اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ثانیہ صفی بھی موجود،

ڈی پی او جہلم نے ہسپتال میں موجود مریضوں کی تیماداری کی اور تحائف تقسیم کیےاور ہسپتال انتظامیہ سے عید کے دوران حفاظتی اقدامات اور عملے کی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا،

ڈپٹی کمشنر مثیم عباس نے بھی ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو عید کے دنوں میں خصوصی توجہ دی جائے

ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کا یہ دورہ اس بات کا مظہر ہے کہ عوام کی صحت، تحفظ اور فلاح کے لیے تمام ادارے ہم آہنگی کے ساتھ سرگرمِ عمل ہیں، تاکہ شہری عید کے پرمسرت لمحات کو پرامن اور محفوظ ماحول میں گزار سکیں،

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.