عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی الائشوں کو ٹھکانے لگانے کے بعد شہر بھر کی سڑکوں کو عرق گلاب سے دھونے کا آغاز ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی نگرانی میں کر دیا گیا

0

 

 

جہلم ۔(اقبال خان ) عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی الا ئشوں  کو ٹھکانے لگانے کے بعد شہر بھر کی سڑکوں کو عرق گلاب سے دھونے کا آغاز ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی نگرانی میں کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر عید قرباں کے موقع پر قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور شہر بھر میں ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی کو یقینی بنانے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر سے تعفن اور بدبو کے خاتمے کے لیے شہر بھر کی اہم سڑکوں کو عرق گلاب سے دھونے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس ، اسسٹنٹ کمشنر شمس الرحمن اور دیگر اعلی افسران کی موجودگی میں شاندار چوک سے یہ سلسلہ شروع کیا گیا اس موقع پر ڈی سی جہلم نے کہا کہ جہلم شہر کو خوبصورت صاف ستھرا بنانے اور شہریوں کو ایک خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے وعدے کی تکمیل کی جا رہی ہے شہریوں سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ گھروں کا کچرا اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں وغیرہ کو صرف مقررہ مقامات پر پھینکیں۔ جہاں سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکار ان کو ٹھکانے لگا کر شہر کی صفائی کو یقینی بنائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.