عید کے تین دنوں میں 273 ایمرجنسیز پر رسپانس کر کے 271 لوگوں کو ریسکیو کیا۔جن میں سے 79 افراد کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی،ریسکیو 1122
جہلم ۔(اقبال خان) عیدالاضحیٰ کے موقع پر جہاں لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے میں مصروف تھے وہیں پر عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ریسکیورز عوام کی خدمت کے لیے موجود رہے۔ ریسکیو اہلکار دن ہو یا رات 24 گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے لئے اپنی خدمات پیش کرتے رہے ۔
عید کے تین دنوں میں 273ایمرجنسیز پر رسپانس کر کے 271 لوگوں کو ریسکیو کیا۔جن میں سے 79 افراد کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی جبکہ 179 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان 273 ایمرجنسیز میں سے روڈ ٹریفک حادثات کی تعداد 58 رہی اور ان حادثات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 71 ہے۔ میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 173، اونچائی سے گرنے کے 13، کرائم ایمرجنسیز 01، آ گ لگنے کے 04 واقعات رونما ہوئے ، ڈوبنے کا واقعہ 01 اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 23 رہی۔
جبکہ مختلف ایمرجنسیز میں کل 13 افراد جاں بازی ہار گئے، جن میں سے 05 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے۔
اس کے علاوہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت لوگوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مجموعی طور پر 28 افراد کو بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریسکیورز نے احسن طریقے سے فرائض سرانجام دئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام دوران ڈرائیونگ یا موٹر سائیکل چلاتے ہوئے سیفٹی اصولوں کی پیروی کریں تاکہ حادثات سے محفوظ رہا جا سکے.