پھڈیال کے قریب دو موٹرساٸیکلوں کے درمیان حادثہ 2نوجوان جان کی بازی ہار گئے

0

 

سوہاوہ ( محمد نبیل حسن)پھڈیال کے قریب دوموٹرساٸیکلوں کے درمیان حادثہ 2نوجوان جانبحق اس حادثہ میں خاتون شدید زخمی،لاشوں اور زخمی خاتون کوہسپتال منتقل کردیاگیا،حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا،جانبحق ہونے والوں کی شناخت حسن ابرار اور نعیم سے ہوٸی تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈومیلی کے علاقہ پھڈیال کے علاقہ دیال میں دوموٹرساٸیکلوں کے درمیان تیزرفتاری کے باعث حادثہ ہوگیا،حادثہ اتناشدید تھاکہ ایک نوجوان موقع پر جانبحق ہوگیاجبکہ ایک نوجوان اور خاتون شدید زخمی ہوگٸے،مقامی افراد نے اپنی مددآپ کے تحت رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال ڈومیلی منتقل منتقل کیا،جہاں ہسپتال میں دوسرا نوجوان بھی جان کی بازی ہارگیا،جبکہ خاتون کو سرپر گہری چوٹیں آٸی کس کو ڈومیلی سے جہلم ہسپتال منتقل کردیاگیا،زخمی خاتون کی شناخت 30سالہ لبنی ندیم زوجہ نعیم شہزاد سکنہ منہاس ٹاٶن دینہ سے ہوٸی جبکہ جانبحق نوجوانوں کی شناخت 31سالہ نعیم شہزاد ولد پرویز اخترسکنہ منہاس ٹاٶن دینہ،21سالہ حسن ابرار ولد محمدابرارسکنہ کھیپڑ دیال سے ہوٸی،میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا،ہرآنکھ اشکبار دیکھاٸی دی،حادثہ میں دونوں موٹرساٸیکلوں کا کافی نقصان ہوا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر اپنی کاغذی کارواٸی کاآغازکردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.