TEHRAN:
ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیر زادہ نے امریکا کو سخت الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے ایران پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو ایران بھرپور طاقت سے ردعمل دے گا، اور دشمن کے تمام مفاداتفوجی اڈے اور تنصیبات نشانے پر ہوں گے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنرل عزیز نصیر زادہ نے امریکی وزیر دفاع کی حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک جانب امریکی حکام مذاکرات کی بات کرتے ہیں، جبکہ دوسری جانب دھمکیاں دے کر خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کو، بالخصوص نئے وزیر دفاع کو چاہیے کہ وہ اسلامی انقلاب کے بعد کی 40 سالہ ایرانی مزاحمتی تاریخ کا بغور مطالعہ کریں