آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کا ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے ہمراہ دینہ میں ٹریفک پولیس دفتر کا افتتاح

دینہ ( اقبال خان )آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کا ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے ہمراہ دینہ میں ٹریفک پولیس دفتر کا افتتاح،
آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے ہمراہ دفتر ٹریفک پولیس دینہ کا باقاعدہ افتتاح کیا،
اس موقع پر مقامی پولیس افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان، اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود،
افتتاحی تقریب کے دوران آر پی او بابر سرفراز الپا نے دفتر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں،
ٹریفک پولیس کا یہ نیا دفتر عوامی خدمت کے جذبے کے تحت قائم کیا گیا ہے، تاکہ شہریوں کو ٹریفک سے متعلقہ امور کے حل کے لیے سہولت میسر آ سکے، آر پی او راولپنڈی ریجن
ٹریفک پولیس کا دفتر دینہ میں عوام کی ایک دیرینہ ضرورت تھی، جسے اب پورا کر دیا گیا ہے، شہریوں کو ٹریفک امور سے متعلق سہولیات اب ان کے اپنے شہر میں ہی میسر آئیں گی،
پولیس فورس کا مقصد عوامی خدمت ہے، اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے،آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا