برطانوی شہری نے اسلام قبول کرنے کے بعد پولیس محکمہ میں نوکری کے لیے شرائط رکھ دیں

0

‏برطانوی شہری نے اسلام قبول کرنے کے بعد پولیس محکمہ میں نوکری کے لیے شرائط رکھ دیں

لندن: برطانیہ میں اسلام قبول کرنے والے نوجوان ڈینیئل نے پولیس فورس میں ملازمت کے لیے درخواست دیتے ہوئے اپنی مذہبی شناخت اور عبادات سے متعلق تین غیر متزلزل شرائط رکھ دیں۔

ڈینیئل کے مطابق، پولیس نوکری کے دوران بھی دینی فرائض میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے، اسی لیے انہوں نے بھرتی کے عمل میں واضح طور پر کہا کہ اگر انہیں قبول کیا گیا تو ان کی تین شرائط لازمی مانی جائیں:

1. جمعے کی نماز کے لیے مسجد جانے کی اجازت۔

2. پانچ وقت کی نماز ان کے مقررہ وقت پر ادا کرنے کی سہولت۔

3. داڑھی رکھنے کی اجازت، تاکہ وہ اپنی اسلامی شناخت برقرار رکھ سکیں۔

ڈینیئل نے "Guided by the Quran” پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے عربی زبان سیکھی اور قرآن پاک کی تجوید کے ساتھ صحیح تلاوت کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ اس کے علاوہ وہ تفسیر کا باقاعدہ مطالعہ کر رہے ہیں اور کھلے عام اسلام کی دعوت دینے کے لیے سرگرم ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا:
"میں مسلمان ہوں اور اس پر فخر کرتا ہوں۔ میں اپنا اسلام چھپانا نہیں چاہتا۔ میں چاہتا ہوں کہ جو بھی مجھے دیکھے، اسے معلوم ہو کہ میں مسلمان ہوں۔ میں نے اسلام سے یہ سیکھا ہے کہ کم یا زیادہ کرنا اہم نہیں، اہم یہ ہے کہ جو کر سکتے ہو وہ خلوص سے کرو۔ اسلام کی بہترین دعوت اپنے عمل سے ہوتی ہے۔ لوگوں سے باتیں کم کرو، اپنے کردار کو بولنے دو۔”

ڈینیئل کے یہ الفاظ اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ وہ نہ صرف دین پر عمل پیرا ہیں بلکہ اپنے طرزِ زندگی کے ذریعے اسلام کی مثبت تصویر پیش کرنے کے خواہاں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.