اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کی خصوصی کاوش حلقہ ٹھیکریاں کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کر دیا گیا

0

 

جہلم(پروفیسر خورشید علی ڈار)حلقہ ٹھیکریاں گزشتہ 20 سال سے کمپیوٹرائز نہیں ہو سکا تھا صفاء عابد اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے اس طرف خصوصی توجہ دے کر ناممکن کو ممکن کر دیا زمینی حقائق کے مطابق حلقہ ٹھکیریاں کو دانشہ طور پر 20 سال کمپیوٹرائز نہ ہونے دیا کمپیوٹررائز نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو خرید و فروخت میں انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا فرد حاصل کرنے کے لیے پٹواری کے حضور حاضر ہو کر منت سماجت کرنی پڑتی تھی بہرحال تاخیر سے فرد مل جایا کرتا تھا فرد حاصل کرنے میں لوگوں کا پیسہ اور وقت اچھا خاصا لگ جاتا تھا میڈم صفاء عابد نے شب و روز محنت کر کے حلقے کے پٹواری اور اراضی سینٹر کے اہلکاران کو کمپیوٹرائز کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا بلاشبہ کھیوٹ کے حوالے سے بہت زیادہ پیچیدگیاں تھی اللہ کے فضل سے شہری دس منٹ میں کمپیوٹر رائز فرد حاصل کر سکتے ہیں 10 فیصد کام رہ گیا ہے چند دنوں تک وہ بھی ہو جائے گا ۔بقول اے سی دینہ کچھ کھیوٹ بلاک تھے ۔اب اس کو ایک بٹا ایک کر کے کھولا جا رہا ہے پٹواری حضرات نے اپنے حصے کا کام کر دیا ہے اب اراضی سینٹر کے اہلکاران دو تین دن میں یہ کام مکمل کر لیں گے اور انے والے وقت میں تمام شہریوں کو کمپیوٹرائز فرد مل جاۓ گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.