مون سون سیزن کی آمد سے قبل نالہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا

0

 

 

جہلم ۔( اقبال خان ) مون سون سے قبل جہلم میں نالہ صفائی مہم، کمپنی کا عملہ مکمل طور پر متحرک۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، جہلم کی جانب سے مون سون سیزن کی آمد سے قبل نالہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شہر کے بڑے نالوں، بازاروں، اور گنجان آبادیوں میں نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے کے لیے ہیوی مشینری اور صفائی عملہ دن رات کام میں مصروف ہے تاکہ بارشوں کے دوران شہریوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔
کمپنی کے ترجمان کے مطابق، شہر بھر میں صفائی آپریشن ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے، جبکہ کمیونٹی انگیجمنٹ کے تحت شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔
سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، جہلم رانا ساجد صفدر نے کہا:”جہلم کے عوام صفائی کی اس قومی مہم میں ہمارے بہترین پارٹنر ہیں، ان کی شمولیت مسائل کے دیرپا حل کی ضمانت ہے۔”

اس موقع پر منیجر آپریشنز جہلم نے کہا:

"ہماری ٹیمیں ہر یونین کونسل میں موجود ہیں، اور روزانہ کی بنیاد پر نالوں کی صفائی، کچرا اٹھانے، اور نکاسی آب کی بہتری کے لیے متحرک ہیں۔ تمام افسران فیلڈ میں موجود رہ کر براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔”

Leave A Reply

Your email address will not be published.